ہجرت کرنیوالے پرندوں کا تحفظ انتہائی اہم، وزارت ماحولیات

ہجرت کرنیوالے پرندوں کا تحفظ انتہائی اہم، وزارت ماحولیات

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ہجرت کرنے والے پرندوں کا تحفظ پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ پرندے صحت مند ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے، زرعی شعبے میں کیڑوں کے کنٹرول اور پولینیشن (زرگل کاری) جیسے اہم عمل میں کردار ادا کرتے ہیں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے اشارے بھی فراہم کرتے ہیں۔

شہری و دیہی علاقوں کو پرندوں کیلئے محفوظ پناہ گا ہیں بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزارت ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کے ترجمان محمد سلیم شیخ نے ورلڈ مائیگریٹری برڈ ڈے 2025کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ہجرت کرنے والے پرندوں اور ان کی رہائش گاہوں کو لاحق بڑھتے خطرات سے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ اس سال کا موضوع ’’مشترکہ جگہیں:پرندوں کیلئے دوستانہ شہر اور کمیونٹیز بنانا‘‘ ہے۔ عوامی حلقے پاکستان کے شہری اور نواحی علاقوں کو ہجرت کرنے والے پرندوں کیلئے محفوظ پناہ گاہوں میں بدلنے کیلئے کردار ادا کریں۔ اقوامِ متحدہ کے کنونشن برائے مہاجر انواع جیسے عالمی معاہدوں کے تحت ہماری ذمہ داری ہے کہ ان پرندں کو تحفظ فراہم کریں اور ان کے سفر کو محفوظ بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں