وزیر صحت کا دورہ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی ، مستعد رہنے کی ہدایت

  وزیر صحت کا دورہ  ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی ، مستعد رہنے کی ہدایت

اسلام آباد(دنیا رپور ٹ ) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے گز شتہ روز اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کا دورہ کیا۔۔۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے وزیر صحت کو بریفنگ دی، وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں وزارت صحت اور ماتحت ادارے ہائی الرٹ ر ہیں ، مصطفی کمال کی ہدایت پر اسلام آباد میں تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ایمرجنسی ہیلتھ الرٹ جاری کر د یا گیا ہے اور انہیں 30 فیصد بستر ریزرو کرنے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ تمام بلڈ گروپس اور اینٹی سیرا کے خون کے تھیلوں کی کافی مقدار میں دستیابی ، خون کے عطیہ دہندگان کی تازہ ترین فہرست مرتب کی جا ئے ، تمام بائیو میڈیکل آلات اور مشینوں کو فعال رکھا جا ئے ۔ آپریشن تھیٹرز، وینٹی لیٹرز، ایم آر آئی و دیگر مشینری کی دستیابی کو یقینی بنایا جا ئے ، میڈیکل، نرسنگ اور معاون عملہ کی 24 گھنٹے ڈیوٹی پر موجود گی یقینی بنا ئی جا ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں