موٹر ویز کیسا تھ شجر کاری ،25سالہ پلان تشکیل دیا جا ئے ، عبد العلیم خان

اسلام آباد (نیوز رپورٹر،سٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے این ایچ اے کو ملک بھر کی موٹرویز کے اطراف پھلدار درخت لگانے اور شجر کاری کیلئے 25سالہ پلان تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے ۔۔۔
منصوبہ کے تحت نجی شعبے کو سرکاری اراضی لیز پر دینے کی تجویز کو قابل عمل بنانے کے لئے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں گے ۔ عبدالعلیم خان نے ان خیالات کا اظہا وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کیساتھ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ کراچی سے کوئٹہ،پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موٹرویز کے ساتھ ساتھ قومی شاہراہوں پر بھی پودے لگانے کیلئے مربوط منصوبہ بندی کی جا ئے ، زرعی ماہرین اور فارمرز کو اس نیک مقصد کے لئے آگے آنا چاہیے ۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے آئندہ تین دنوں میں اس ضمن میں ٹھوس تجاویز تیار کرنیکی ہدایت کی اور محکمہ مواصلات کے اشتراک سے اس منصوبے پر عملدرآمد پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی،آئی جی موٹرویز پولیس اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔