تلہ گنگ، واہ کینٹ : فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد قتل

تلہ گنگ، واہ کینٹ : فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد قتل

تلہ گنگ، راولپنڈی (نمائندہ دنیا، خبرنگار) تلہ گنگ اور واہ کینٹ میں مختلف واقعات کے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔

واہ کینٹ پولیس کو شاہد نے بتایا کہ عمر فاروق نے نازیہ بی بی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ادھر تلہ گنگ کے علاقے ڈھوک قاضی کوٹ سارنگ کے رہائشی منشی خان کو پرانی دشمنی پر تھانہ صدر تلہ گنگ روڈ پر کیس کے سلسلے میں عدالت جاتے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جس کے لواحقین نے واقعہ کا علم ہونے پر مخالف فریق کے امیر خان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ واضح رہے 1995ء میں ایک قتل سے شروع ہوئی اس دشمنی میں اب تک آٹھ افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں