مون سون، گرمی:این ڈی ایم اے کی فرضی مشقوں کا آغاز

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) این ڈی ایم اے کی دو روزہ قومی فرضی مشقوں کا آغاز، مشقیں اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز میں آج بھی جاری رہیں گی۔۔۔
جس کا مقصد مون سون اور ابتدائی موسم گرما میںممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری یقینی بنانا ہے۔ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی اور کہا قدرتی آفات اور موسمیاتی تدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت تیاری اور پیشگی اقدامات نہایت ضروری ہیں۔ مشقوں کے پہلے دن سیلاب اور جھیل پھٹنے کے باعث سیلابی صورتحال کے منظر ناموں پر مشق ہوئی۔ ابتدائی انتباہ، انخلا کے طریقہ کار، امداد اور بحالی کے اقدامات، نشیبی و بالائی علاقوں میں ہنگامی ردعمل پیش کیے گئے۔ صوبائی و گلگت بلتستان اور سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سول انتظامیہ اور فلاحی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔