اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ ، 400کلو ناقص گوشت برآمد

  اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ ، 400کلو ناقص گوشت برآمد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)رات کے اندھیرے میں اسلام آباد کے مختلف ریسٹورنٹس پر مضر صحت و ناقص گوشت کی سپلائی پکڑ لی گئی۔

تھانہ سنبل کی حدود میں اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے رات گئے کارروائی کی جس میں مختلف ریسٹورنٹس پر سپلائی کے لیے لایا گیا 400 کلو گرام ناقص گوشت برآمد کیا گیا ، فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر رات ایک بجے کارروائی کی ،گوشت لانے والی گاڑی کو تھانے منتقل کر دیا گیا،ناقص و بدبودار گوشت کی سپلائی پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہاکہ مضر صحت گوشت مختلف ریسٹورنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں