محکمہ سوشل ویلفیئر کی تقریب، معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم

محکمہ سوشل ویلفیئر کی تقریب، معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) محکمہ سوشل ویلفیئر اور بیت المال پنجاب کے زیراہتمام راولپنڈی میں معذور افراد کیلئے۔۔۔

 معاون آلات اور وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں ارکان اسمبلی طاہرہ اورنگزیب، راجہ قمرالاسلام، ملک ابرار، رفعت عباسی و دیگر نے شرکت کی۔ اس پروگرام کے دوسرے مرحلے میں مجموعی طور پر راولپنڈی کے 169معذور افراد میں وہیل چیئرز و دیگر معاون آلات تقسیم کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی قمرالاسلام راجہ اور طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے، اس پروگرام کا مقصد جسمانی معذوری کا شکار افراد کی نقل و حرکت میں بہتری لانا اور ان کیلئے زندگی کو آسان بنانا ہے۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں