نمل میں طلبہ کیلئے جدید انفارمیشن اینڈ فیسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح

نمل میں طلبہ کیلئے جدید انفارمیشن اینڈ  فیسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز کے ریکٹر میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی نے نمل کے مین کیمپس میں جدید ترین ’’نمل انفارمیشن اینڈ فیسلیٹیشن سینٹر‘‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔۔۔

 یہ جدید سینٹر طلبہ اور متوقع امیدواروں کو ایک ہی جگہ پر تمام بنیادی معلومات اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔ سینٹر میں داخلہ، وظائف، ٹرانسپورٹ، امتحانات، ہاسٹل، مالی امور اور دیگر معاملات سے متعلق معلومات کیلئے مخصوص کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ ریکٹر نمل نے مختلف کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور طلبہ کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا اور عملے کو ہدایت کی کہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں