ایف جی ای ایچ ا ے کی طرف سے کلاس تھری کے 6 پلاٹس نیلام

ایف جی ای ایچ ا ے کی طرف سے کلاس تھری کے 6 پلاٹس نیلام

اسلام آباد ( دنیا رپور ٹ ) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی طرف سے سیکٹر 13-G اور 14-G کے کمرشل پلاٹس کا نیلام عام 18 جون کو منعقدکیا گیا جس میں 20 پلاٹس پیش کیے گئے جن میں سے 6 کلاس تھری کے کمرشل پلاٹس نیلام ہو ئے جس کے نتیجے میں ہاؤسنگ اتھارٹی کو خاطر خواہ ریونیو حاصل ہوا ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نذر اقبال کا کہناتھا کہ ہم ایک ون ونڈ وسیل کا قیام عمل میں لائے ہیں جس میں انویسٹرز کیلئے کمرشل پلاٹس کے قبضے ٹرانسفر اور لے آؤٹ پلان کے تمام معاملات ایک چھت کے نیچے حل کئے جائیں گے ، 2 سے 4 بجے کے درمیان ہماری ٹیم انویسٹرز کیلئے ہر قسم کی سہولیات کیلئے دستیاب ہوگی۔نیلام ہونے والے پلاٹوں میں سیکٹر 13/3-G بازار نمبر 5 کے چار کمرشل پلاٹس، بازار نمبر 6 کے دو کمرشل پلاٹس ،سیکٹر 14/3-G بازار نمبر 1 کے پانچ، سیکٹر 14/2-G بازار نمبر 1 کے پانچ پلاٹس ، 14-G مرکز کے سات کمرشل پلاٹس، سیکٹر 13/4-G کا ایک پارٹمنٹ بھی شامل ہے ۔ اس موقع پر چیئر مین آکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ انویسٹرز کے اعتماد کی بحالی ادارے اور ملکی ترقی کے لیے خوش آئند ہے ۔ 18 کمرشل پلاٹس کی نیلامی آج 19جون 2025 بروز جمعرات کی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں