رانا ثنا، فاروق حیدر ملاقات، آزاد کشمیر کی سیاست پر گفتگو

رانا ثنا، فاروق حیدر ملاقات، آزاد کشمیر کی سیاست پر گفتگو

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر براے بین الصوبائی رابطہ و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ خان سے سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ملاقات کی۔

 اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال، جماعتی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں جس طرح مسلم لیگ ن نے پاکستان اور کشمیر کے عوام کی خدمت کی ہے آزادکشمیر کے عوام بھی اپنے قائد سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق کارکردگی کی بنیاد پر 2026کے انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ترقی اور خوشحالی کا نام ہے جسے عوام کی بھرپور تائید و حمایت حاصل ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں