اے این ایف کا ایکشن، 7 ملزم گرفتار، 55 کلو منشیات برآمد

  اے این ایف کا ایکشن، 7 ملزم  گرفتار، 55 کلو منشیات برآمد

راولپنڈی(آئی این پی)اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف سمیت مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر 90 لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 55.678 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔

کارروا ئیاں اسلام آباد، لاہور، کراچی اور موٹروے پر کی گئیں۔ اسلام آباد کے جاپان روڈ پر واقع ایک یونیورسٹی کے قریب کارروائی کی گئی جہاں ایک ملزم کے قبضے سے 45نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں ، ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرتا ہے ۔ اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب خاتون سمیت 2ملزمان سے 850گرام آئس اور 2.4کلو مشکوک پاؤڈر برآمد کیا گیا۔ کراچی ناردرن بائی پاس روڈ پر ایک گاڑی سے 25.2 کلوگرام چرس برآمد کرکے تین ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔لاہور ملتان روڈ پر رکشے سے 19.2کلوگرام افیون، 2کلوگرام ہیروئن اور 6 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزموں کو گرفتار کیا گیا ۔ مقدمات درج کر لیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں