چیئرمین سینیٹ کا عبدالستار بچانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

چیئرمین سینیٹ کا عبدالستار بچانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عبدالستار بچانی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم کی پارٹی اور عوامی خدمت کے لیے کی جانے والی کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام اور سوگواران کوصبر جمیل عطا فرمائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں