آر سی بی:بی کیئر سینٹر کی پوسٹ پر گریڈ17کے بجا ئے گریڈ 10کی خاتون انچارج تعینات

آر سی بی:بی کیئر سینٹر کی پوسٹ  پر گریڈ17کے بجا ئے گریڈ  10کی خاتون انچارج تعینات

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے حکام نے بی کیئر سینٹر کی پوسٹ پر گریڈ 16اور 17کے افسر کے بجائے گریڈ 10کی خاتون کو انچارج تعینات کر دیا ہے۔

اس سے قبل اس سیٹ پر گریڈ 16اور 18کے افسران اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں، جونیئر ملازم کی تعیناتی سے ملازمین میں تشویش پائی جارہی ہے۔ جبکہ سینٹر میں ڈیتھ اور بر تھ سرٹیفکیٹ کے اجرا میں بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس تعیناتی کے حوالے سے سیکرٹری بورڈ عمران حبیب سے رابطہ کیا تاہم انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں