منی لانڈرنگ کیس:مجرم کو 2 سال قید ، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا

 منی لانڈرنگ کیس:مجرم کو 2 سال قید ، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا

خالد محمود سے گرفتاری کے وقت 2200 ریال، 1400 عراقی دینار بھی برآمد ہوئے تھے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ایف آئی اے اقبال ہرل نے منی لانڈرنگ میں ملوث مجرم کو 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔ تھانہ ایف آئی اے میں درج مقدمہ کے استغاثہ کے مطابق ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر حوالہ ہنڈی کے ذریعے بھاری رقوم کی ترسیل کرنے پر خالد محمود کو گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے وقت مجرم کے قبضے سے 2200 سعودی ریال، 1400 عراقی دینار، 200 امریکی ڈالر اور 150 یورو برآمد ہوئے تھے ، عدالت نے مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر مجرم کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں