پانچ شراب فروش گرفتار 60 لٹر الکوحل برآمد
راولپنڈی (خبرنگار) پولیس نے پانچ شراب فروشوں کو گرفتار کر کے 60 لٹر شراب برآمد کر لی۔
نصیرآباد پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 20لٹر، صدر واہ پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 20لٹر، صدر بیرونی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 10لٹر، وارث خان پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کے 5لٹر، تھانہ بنی پولیس نے ایک فرد کو حراست میں لے کر 5لٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔