دھوکا د ہی پر مبینہ جعلی وکیل کے جوڈیشل کمپلیکس میں داخلہ پر پا بندی

 دھوکا د ہی پر مبینہ جعلی وکیل کے جوڈیشل کمپلیکس میں داخلہ پر پا بندی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آبادبار ایسوسی ایشن نے سوشل میڈیا پر وکیل بن کر عوام سے دھوکا دہی پر محمد سلمان کے جوڈیشل کمپلیکس میں۔۔

 داخلہ پرپابندی عائد کردی۔ شکایات موصول ہونے پر اسلام آباد بار کونسل کی تصدیق کے بعد وکیل بن کر لوگوں کو لوٹنے پر فارمیسی چلانے والے کے خلاف نوٹس لیاگیا،محمد سلمان وکیل بن کر ٹک ٹاک آئی ڈی پرلوگوں کو بیوقوف بناتا تھا،محمد سلمان عرف سلمان خان کے خلاف اسلام آباد بار کونسل نے انکوائری مکمل کرکے بار ایسوسی ایشن کو کارروائی کا حکم دیا، جس پر بار ایسوسی ایشن کی جانب سے نوٹس لیاگیا، بار کے صدر نعیم گجر اور سیکرٹری عبدالحلیم بوٹو کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق محمد سلمان بطور وکیل کچہری میں پیش ہو تا ہے ،اسلام آباد بار نے متعدد مرتبہ محمد سلمان کو تعلیمی اسناد پیش کرنے کی ہدایت کی مگر وہ پیش نہ کرسکا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں