اوپن یونیورسٹی میں میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلے جاری
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں میٹرک سے لے کر پی ایچ ڈی تک تمام تعلیمی پروگرامز میں داخلے جاری ہیں۔
ترجمان کے مطابق خواہشمند طلبہ یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ سے آن لائن داخلہ فارم اور پراسپکٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ ہر سطح کے پروگرامز کی تفصیلات، داخلے کے معیار اور دیگر رہنمائی کیلئے یونیورسٹی کی ہیلپ لائن پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے ایک بیان میں کیا۔