مردان، نامعلوم افراد کی فائرنگ میں شہری جاں بحق، جھگڑے میں نوجوان زخمی
مردان (نمائندہ دنیا) منصب پل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 60سالہ جان باچا ساکن توحید آباد جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ادھر تخت بھائی بسم اللہ کالونی میں لڑائی جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے 24سالہ شہزاد کو شدید زخمی کر دیا گیا جسے ایم ایم سی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔