اسلام آباد:160کلو خراب گوشت تلف، ڈرائیور گرفتار

اسلام آباد:160کلو خراب گوشت تلف، ڈرائیور گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ روز ایک کارروائی میں 160کلو گرام مضر صحت گوشت لے جانے والی گاڑی کے ڈرائیور گرفتار کر کے بدبودار گوشت کو موقع پر تلف کر دیا۔

کارروائی گولڑہ موڑ پر کی گئی، گوشت بدبودار تھا اور اس پر مذبح کی مہر بھی نہیں لگائی گئی تھی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق کے مطابق گاڑی میں موجود گوشت پر ذبح خانے کی سٹیمپ موجود نہ تھی، گوشت کی سٹوریج اور ٹمپریچر میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی پائی گئی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں