مسلم ممالک غزہ میں بربریت بند کرانے کیلئے کردار ادا کریں، پاکستان فلاح پارٹی
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے کہا ہے کہ مسلم ممالک غزہ میں بربریت بند کرانے کیلئے کردار ادا کریں۔
بھوک سے ہونے والی اموات، قحط اور انسانی تباہی، خوراک کی شدید قلت نے جسموں سے گوشت تک چھین لیا ہے جبکہ مسلم حکمرانوں کا کردار صرف مذمتی قراردادیں منظور کروانے تک محدود ہے، تمام ممالک ہنگامی بنیادوں پر غزہ میں مستقل جنگ بندی کو یقینی بنانے کے ساتھ فوری طور پر خوراک، ادویات کا بندوبست کریں۔