قانون کی سنگین خلاف ورزی، 371 گاڑیاں، موٹرسائیکل بند
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ٹریفک پولیس نے گزشتہ ہفتے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 3042 گاڑیوں، موٹرسائیکل سواروں، مال برداراور عوامی نقل و حمل کی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔
371گاڑیاں اور موٹر سائیکل سنگین خلاف ورزیوں پر بند کیے گئے۔ 1325غیرنمونہ نمبر پلیٹ، 1386بغیر ہیلمٹ، 2696غیر قانونی پارکنگ، 1213ون وے اور 1174ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی، 114بغیر لائسنس، 764لین قوانین کی خلاف ورزی اورفٹنس سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر 93ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ 159گاڑیوں اور 212موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔