ترقیاتی کام نامکمل:سبزی منڈی مارکیٹ کھنڈرات میں تبدیل

ترقیاتی کام نامکمل:سبزی منڈی مارکیٹ کھنڈرات میں تبدیل

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) سبزی منڈی اسلام آباد میں نامکمل ترقیاتی کاموں کی وجہ سے مارکیٹ کھنڈرات میں تبدیل ہو گئی اور تاجر کاروبار کرنے سے قاصر ہوگئے۔

بارشوں کی وجہ سے پانی کھڑا رہنے سے ڈینگی کا شدید خدشہ پیدا ہو گیا ہے، ان خیالات کا اظہار سبزی منڈی کے تاجروں نے اجلاس میں کیا جس میں صدر آلو پیاز مارکیٹ چودھری وسیم، ملک نصرت، حاجی شبیر و دیگر نے شرکت کی، انہوں نے کہا ہول سیل سبزی منڈی میں ترقیاتی کاموں کی آڑ میں ٹھیکیدار نے کنکریٹ کی صحیح سڑکوں کو اکھاڑ دیا، انتظامیہ کو سب اچھے کی رپورٹ دی جاتی ہے ۔ ٹھیکیدار کو بروقت ادائیگی نہ کرنے کی وجہ سے تمام ترقیاتی کام رک چکے ہیں۔ چیف کمشنر و ڈی سی سے مطالبہ ہے کہ اس مسئلہ فوری حل اور ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں