اوگرا کے زیر اہتمام لبریکنٹ آ ئل کے بارے میں آ گاہی سیمینار
اسلام آباد(نامہ نگار)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی میں لبریکنٹ آئل کے بارے میں آگاہی سیمینار منعقد کیا۔۔۔
جس کا مقصد لبریکنٹ کی بلینڈنگ / ری کلیمیشن، بیس آئل، ایچ ایس ای اور فضلا تلفی(ویسٹ ڈسپوزل) کے صنعت میں جدید تکنیکوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ تقریب میں اوگرا اتھارٹی کے ممبران اور ماہرین ِ صنعت کو مدعو کیا گیا۔ مسرور خان چیئرمین اوگرا نے زوم لنک کے ذریعے شرکت کی اور کہا اوگرا اس شعبے کی سیفٹی اور ڈیجیٹائزیشن پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ زین العابدین قریشی، ممبر(آئل) نے تمام شرکا کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام سٹیک ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ وہ اس شعبے میں جدت کے ذریعے پیداوار اور کارکردگی کو بڑھائیں۔ شہباز علی نیشنل ریفائنری لمیٹڈ، کنور مجیب احمد لیوبریکنٹ ایکسپرٹ، سید احسان شاہ رخ پارکو گونور لمیٹڈ ، محمد ساجد ہائیڈروکاربن ڈویلپمنٹ آف پاکستان اور ڈاکٹرمحسنہ زبیر ڈائریکٹر پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی نے شر کت کی۔