چیف ایگزیکٹو ملالہ فنڈ کا ویمن یونیورسٹی مردان کا دورہ
اسلام آباد(دنیا رپورٹ)ملالہ فنڈ کی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر نشتہ ریاض نے ویمن یونیورسٹی مردان کا دورہ کیا، جہاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے ان کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران ڈاکٹر نشتہ ریاض نے وائس چانسلر کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی جس میں خیبر پختونخوا کے تناظر میں خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق باہمی تعاون اور مستقبل کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے ملالہ فنڈ کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔