آ ئی جی کی زیر صدارت کمانڈ کانفرنس ،یوم آزادی سکیورٹی پلان پر گفتگو
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹرجنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کی زیر صدارت سیف سٹی اسلام آباد میں کمانڈ کانفرنس کا انعقاد ہوا ۔۔
جس میں اسلام آباد پولیس کے تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، اے آئی جیز اورایس پیز نے شرکت کی، کانفرنس میں 13 اور 14 اگست کے حوالے سے اپنے سکیورٹی پروگرامز اورٹریفک ڈویژن نے اہم پروگراموں کے لئے ٹریفک انتظامات پر بریفنگ دی۔ آئی جی اسلام آباد نے ایس پی سٹی سلمان ظفر کی کرائم فائٹنگ کی کاوشوں کو سراہا ۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا یوم آزادی پر وفاقی دارالحکومت میں کسی جگہ کسی قسم کی ہلڑبازی، آتش بازی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ کو برداشت نہیں کیا جائے گا،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جا ئے ، تمام ڈی آئی جیز اہم پروگراموں کی سکیورٹی کو خود سپروائز کریں۔