سدرہ قتل کیس:نامزد 6ملزم 14روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل روانہ

سدرہ قتل کیس:نامزد 6ملزم 14روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل روانہ

راولپنڈی (خبر نگار) سول جج راولپنڈی ذیشان بٹ نے تھانہ پیرود ہائی کے علاقے میں جرگے کے فیصلے کے تحت غیرت کے نام پر نو بیاہتا لڑکی سدرہ کے قتل میں نامزد۔۔۔

 جرگے کے سربراہ سمیت 6 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوادیا ہے۔ گزشتہ روز جرگے کے سربراہ اور مقامی یونین کونسل کے وائس چیئرمین عصمت اللہ خان، مقتولہ کے والد عرب گل، بھائی ظفر اللہ خان، شوہر ضیا الرحمن، سسر صالح محمد خان عرف سلیم گل اور چچا سسر آمانی گل عرف مانی گل پر مشتمل 6 ملزمان کو ڈیوٹی جج کے روبرو پیش کیا گیا۔ پولیس نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ،مقدمہ میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 302، 311، 201 اور 109 کو شامل کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں