کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کے زیراہتمام شجرکاری کا آغاز
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کے زیراہتمام ایف 10مرکز اسلام آباد میں شجرکاری و صفائی مہم اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ احسن ظفر بختاوری، طاہر عباسی، احمد خان، نعیم اقبال اور دیگر عہدیداروں نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔