امتیازی سلوک، راولپنڈی کے 180اے ایس آ ئیز ترقی سے محروم

  امتیازی سلوک، راولپنڈی کے 180اے ایس آ ئیز ترقی سے محروم

راولپنڈی (احمد بھٹی) پنجاب بھر کے2016 میں پی کیڈر بھرتی ہونے والے اے ایس آئیز سب انسپکٹر بن گئے تاہم صرف راولپنڈی کے 180 اے ایس آئیز کو ترقی نہ دی گئی ۔

ضلع راولپنڈی کے علاوہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں سال 2018کے پی کیڈر ترقی پا گئے ہیں ، سال 2023میں راولپنڈی کی سیٹیں سرگودھا کو دے دیں گئیں جس کے سبب راولپنڈی پولیس کی حق تلفی ہوئی اور ترقی سے محروم رکھنے پر اے ایس آئیز شدید ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے ۔ متاثرین نے آر پی او کو درخواست دی جنہوں نے آئی جی پنجاب کو تحریری مراسلہ بھجوا دیا اور سفارش کی کہ آ ئندہ ہونیوالے بورڈ اجلاس میں ان اہلکاروں کے کیسز کا جائزہ لیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں