مری:چہلم جلوس کے موثر سکیورٹی انتظامات، 300 اہلکار تعینات
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) مری میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کیلئے سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے گئے۔۔۔
ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس اور ڈی پی او آصف امین نے جلوس کے سکیورٹی و دیگر انتظامات کی نگرانی کی، اس موقع پر 300سے زائد افسروں اور اہلکاروں نے جلوس ڈیوٹی اور ٹریفک انتظامات کیلئے فرائض انجام دئیے۔