انجینئر خالد محمود نے سی ای او آئیسکو عہدہ کا چارج سنبھال لیا
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر خالد محمود نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
انہوں نے تمام شعبوں کے سربراہوں کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی، خالد محمود نے افسروں سے کہا آئیسکو کی کامیابی کیلئے تمام شعبے ایک ٹیم کی طرح کام کریں۔ جدید ٹیکنالوجی کا نفاذ، میرٹ، شفافیت اور صارفین کو معیاری خدمات کی فراہمی ان کی ترجیحات ہیں۔ کسٹمر سروسز کے معیار میں بہتری کیلئے تمام کمپلینٹ دفاتر کے فون نمبرز فعال اور بروقت جواب دینے کے قابل بنائے جائیں۔