وطن کیلئے سب کچھ قربان کرنے پر تیار ہیں ،چیئر مین سی ڈی اے

وطن کیلئے سب کچھ قربان کرنے پر تیار ہیں ،چیئر مین سی ڈی اے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریبات کے موقع پر کیپٹل ہسپتال میں ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ ا س موقع پر قومی ترا نہ پیش کیا گیا اور پرچم کشائی کی گئی ۔

چیئرمین نے کہا اس سال ہم نے 14 اگست کو منانے کیلئے بھرپور تیاریاں کی ہیں، سب نے مل کر پورے اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجا دیا ہے ۔ اس جشن آزادی سے قبل معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ہمارا وقار پوری دنیا میں بلند کیا ہے ،ہم شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور وطن کی خاطر اپنا تن، من اور دھن سب کچھ قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ جشن آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منا یا جا رہا ہے ، جو لوگ بھی ان تقریبات میں اپنی فیملیز کے ساتھ آنا چاہتے ہیں وہ ضرور آئیں ۔ انہوں نے کہا جو کوئی بھی ان تقریبات میں فساد پھیلائے گا، یا باجے بجا ئے گا اور فیملیز کو پریشان کر یگا اس کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا ئیگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں