سیلاب کی تباہ کاریاں قوم کیلئے امتحان،فیصل نیاز ترمذی
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) سفیر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات فیصل نیاز ترمذی نے حالیہ سیلاب کے باعث پاکستان کے مختلف علاقوں بشمول خیبرپختونخوا، کشمیر و گلگت بلتستان میں قیمتی جانوں اور گھروں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ المیہ پوری قوم کیلئے ایک کڑا امتحان ہے۔ سفیرِ پاکستان نے متحدہ عرب امارت میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم وطنوں کے ساتھ کھڑے ہوں، غم بانٹیں اور ہر ممکن تعاون کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس افسوسناک سانحے کے پیشِ نظر متحدہ عرب امارت میں یومِ آزادی کے تقریبات ملتوی کر دی گئی ہیں۔