متحدہ کے رہنما زاہد ملک کی نئے صوبوں کی حمایت کا اعلان
اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما اور بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے نئے صوبوں کے قیام کی تجویز کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ روز ایک بیان میں زاہد ملک نے کہا کہ انتظامی بنیادوں پر ملک میں نئے صوبے بننے سے عوام کے مسائل حل اور وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن ہو گی، نئے صوبے اور ان میں نیا انتظامی نظام پاکستان کی ضرورت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments