اسلام آبا د ، 24گھنٹوں میں مزید 3ڈینگی مریضوں کی تصدیق

 اسلام آبا د ، 24گھنٹوں میں مزید 3ڈینگی مریضوں کی تصدیق

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 3مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔۔۔

 یہ مریض دیہی علاقوں سے ہیں جن میں بہارہ کہو سے ایک ،ترلائی سے ایک اور علی پور سے ایک مریض شامل ہے ۔انسداد ڈینگی ٹیموں نے 230 انسپکشنز کیں اور 7مثبت ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی ہے ، 11مریضوں کے گھروں اور 358 اطراف کے گھروں میں سپرے کیا گیا ہے ، دوران انسپکشنز 7پازیٹو جبکہ 9لاروا نگیٹو رپورٹ ہوئے ، رورل ایریا سے 3کیسز جبکہ اربن ایریا سے کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں