انسداد ڈینگی کیلئے مو ٔثر اقدامات کیے جا ئیں ، ڈی سی راولپنڈی
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔۔۔
جس میں اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ، محکمہ تعلیم، واسا، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال اور جاری انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی کیلئے مو ٔثر اقدامات کیے جا ئیں، تمام تحصیلوں میں سویپنگ، لاروا سرویلنس، فوگنگ، صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے کام کو تسلسل کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے ۔ متاثرہ علاقوں میں خصوصی ٹیمیں تعینات کی جائیں۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ڈی سی آفس میں جمع کروائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments