کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے ، رندھاوا

کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے ، رندھاوا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت کیپیٹل ایمرجنسی سروسز کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ممبر پلاننگ،انوائرمنٹ ، ڈی سی اسلام آباد ، ڈی جی کیپیٹل ایمرجنسی سروسز سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔۔۔۔

 چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہکیپیٹل ایمرجنسی سروسز کو جدید سہولیات و آلات سے مزین کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ایمرجنسی آپریشنز سینٹر میں رئیل ٹائم ٹریکنگ اور نگرانی کا جدید نظام قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں عملے کی بھرتی اور پیشہ وارانہ تربیت کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ ریسکیو آپریشنز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں