وزیر اعلیٰ کا راولپنڈی میں فقید المثال استقبال کرینگے ،ملک ابرار
مریم نواز15اکتوبر کو راولپنڈی میں نئی بس سروس کا افتتاح کر ینگی کرایہ صرف 20روپے ، 60سال سے زائد عمر کے شہری ، طلبا فری سفر کرینگے ،گفتگو
راولپنڈی (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن )راولپنڈی ڈویژن کے صدر و چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی آمد پر فقید المثال استقبال کیا جا ئے گا ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 15 اکتوبر کو راولپنڈی کے شہریوں کے لیے جدید، آرام دہ اور سستی سفری سہولتوں پر مشتمل نئی بس سروس کا افتتاح کریں گی۔ منصوبے کے تحت راولپنڈی شہر اور کینٹ کے لیے مرحلہ وار 87 نئی ایئرکنڈیشنڈ بسیں فراہم کی جائیں گی ، پہلے مرحلے میں روات سے موٹر وے چوک سمیت 4 مختلف روٹس پر بس سروس کا آغاز کیا جائے گا ۔ بسوں کا کرایہ صرف 20 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں اور طلبا کے لیے سفر بالکل مفت ہوگا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا راولپنڈی کے عوام وزیراعلیٰ پنجاب کا شایانِ شان استقبال کریں گے ۔