چیئرمین تعلیمی بورڈ کا کنٹرولر کے ہمراہ امتحانی مراکز کا دورہ

 چیئرمین تعلیمی بورڈ کا کنٹرولر  کے ہمراہ امتحانی مراکز کا دورہ

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر نے میٹرک سیکنڈ اینول 2025 کے سلسلے میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

امتحانی عمل کا جائزہ لیا اور امتحانی شفافیت کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔چیئرمین بورڈ نے کہا کہ کسی کو بھی امتحانی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ امتحانی عملہ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق بہترین انداز میں اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔ کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ تمام موبائل انسپکٹر روزانہ کی بنیاد پر امتحانی مراکز کے دورے کر کے اپنی رپورٹس باقاعدگی سے بورڈ دفتر ارسال کر رہے ہیں۔ جدید آن لائن مانیٹرنگ سسٹم نقل کی روک تھام میں نہایت مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں