چیئرمین سی ڈی اے کی آئی جی سے ملاقات، امن و امان پر تبادلہ خیال

 چیئرمین سی ڈی اے کی آئی جی سے ملاقات، امن و امان پر تبادلہ خیال

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح، پولیس عوام کی خدمت کرے، آئی جی

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے بارے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوانے انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آئی جی نے شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور جرائم کے روک تھام کیلئے فول پروف انتظامات کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔آئی جی نے بتایاکہ شہریوں کی جان و مال اور عزت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح اور اسکو یقینی بنانے کیلئے پولیس دن رات مصروف عمل ہے ،وفاقی دارالحکومت میں ہر قیمت پر شہریوں کے جان و مال اور عزت کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل اور ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں