کچہری چوک ری ماڈلنگ، سکولوں کے اوقات کار تبدیل
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی کچہری چوک کے ری ماڈلنگ منصوبے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی ہدایت پر سکولوں کے اوقات کار میں عارضی تبدیلی کر دی گئی۔
کینٹ اور سٹی سب ڈویژن راولپنڈی کے تمام تعلیمی اداروں کے اوقاتِ کار میں عارضی طور پر تبدیلی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سکولز اب صبح 7 بج کر 45 منٹ سے دوپہر 12 بج کر 45 منٹ تک کھلے رہیں گے۔