ضم اضلاع کے مستحقین کی مالی مدد یقینی بنائینگے، روبینہ خالد

ضم اضلاع کے مستحقین کی مالی مدد یقینی بنائینگے، روبینہ خالد

چیئر پرسن بی آ ئی ایس پی سے مبارک زیب کی ملاقات، تعاون جا ری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ضم شدہ اضلاع، مبارک زیب نے وفد کے ہمراہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا، انہوں نے چیئرپرسن روبینہ خالد سے ملاقات کی جس میں ضم شدہ اضلاع میں بی آئی ایس پی کے جاری اور مستقبل کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مبارک زیب نے ضم شدہ علاقوں میں غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے فروغ کیلئے بی آئی ایس پی کے کردار کو سراہا اور ان علاقوں میں پروگرام کی رسائی بڑھانے کیلئے تجاویز پیش کیں۔ روبینہ خالد نے یقین دہانی کرائی کہ ضم شدہ اضلاع میں مستحقین کی مالی معاونت یقینی بنائی جائیگی۔ ملاقات میں فریقین نے ضم شدہ اضلاع میں سماجی تحفظ کو مزید مؤثر بنانے کیلئے باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں