سی ڈی اے ، منصوبوں کی جلدتکمیل کیلئے ورکنگ گروپ بنانیکا فیصلہ
چیئر مین کی زیرصدارت اجلاس ،سیکٹر سی 14،15،آ ئی 12میں جا ری کام کا جا ئزہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سیکٹرز ڈویلپمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں سیکٹر ڈویلپمنٹ کے ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لانے اور ترقیاتی کاموں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسی طرح اجلاس میں پرانے سیکٹرز کی اپ گریڈیشن کیلئے ایک علیحدہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ متعلقہ افسران نے بتایا کہ سیکٹر C-14میں روڈ انفراسٹرکچر ورک پر کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ چیئرمین نے سیکٹر C-14 میں باقی ماندہ کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ متعلقہ افسران نے بتایا کہ سیکٹر C-15 میں روڈ انفراسٹرکچر پر ارتھ ورک کا کام جاری ہے ، روڈ انفراسٹرکچر کا کام اگلے سال مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا۔ افسران نے بتایا گیا کہ سیکٹر E-12 کے ذیلی سیکٹر 4 کے ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈزنگ کا عمل جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا۔ سیکٹر I-12 میں TST کا کام رواں ماہ مکمل کرلیا جائے گا۔ چیئر مین نے نئے سیکٹرز میں ڈویلپڈ پلاٹس کا قبضہ جلد دینے کی ہدایت کی۔