وزارت ثقافت کے زیر اہتمام تاجکستان کلچر ویک منانیکا فیصلہ
کلچر ویک کی تاریخ کا اعلان جاری لوک میلہ کے اختتام پر کیاجا ئیگا ،وزیر ثقافت
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ثقافتی تعلقات کے فروغ کے لیے دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر ’’ تاجکستان کلچر ویک‘‘ اسلام آباد میں منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ ہفتہ بھر جاری رہنے والا ثقافتی میلہ وزارتِ ثقافت پاکستان و تاجکستان، تاجکستان کے سفارتخانے ، پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور لوک ورثہ کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے ۔ اختتامی تقریب لاہور کے تاریخی شالیمار فورٹ میں منعقد ہوگی ۔اس سلسلے میں تاجکستان کے سفیر نے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی سے ملاقات کی اور جشن کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔ سفیر نے لاہور میں ایک خصوصی گالا نائٹ منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ کلچر ویک کی حتمی تاریخوں کا اعلان لوک میلہ 2025 کے اختتام کے بعد کیا جائے گا۔