شوہر نے بیوی کی دونوں ٹانگیں کاٹ دیں،خاتون موقع پر جاں بحق

شوہر نے بیوی کی دونوں ٹانگیں کاٹ دیں،خاتون موقع پر جاں بحق

گھریلو جھگڑے پر قتل کی واردات اسلام آبادکے تھانہ سنبل کے علاقہ میں ہوئیلاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل، ملزم سکیورٹی گارڈ پنجاب کے علاقہ سے گرفتار

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدود میں گھریلو جھگڑے کے دوران ایک سکیورٹی گارڈ نے اپنی بیوی کو کلہاڑی کے وار کرکے بے دردی سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے طیش میں آکر بیوی کی دونوں ٹانگیں کاٹ دیں جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ واقعہ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا، تاہم اسلام آباد پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سراغ رساں ٹیموں کی مدد سے اسے پنجاب کے علاقے سے گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں