شہری پرڈنڈوں سے تشدد،جادوگر پیرلٹکن شاہ کیخلاف مقدمہ درج

شہری پرڈنڈوں سے تشدد،جادوگر  پیرلٹکن شاہ کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی (خبر نگار) شہری پر ڈنڈوں سے تشدد کرنے پر ملزم کامران خان المعروف پیر لٹکن شاہ پر تھانہ وارث خان میں پولیس اہلکار شہزاد احمد کی مدعیت میں مقد مہ درج کر لیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پیر لٹکن شاہ ایک شخص پر تشدد کر رہا تھااور متاثرہ شخص سے معافیاں منگوانے کے ساتھ دھمکیاں بھی دے رہا تھا۔ جا دو گر پیر لٹکن شاہ لوگوں پر کالا جادو اور روحانی علاج کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں