راولپنڈی،چوری کی موٹرسائیکل چلانے والا گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار) سینئر ٹریفک وارڈن، انسپکٹر راجہ ہمایوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سوار کو روکا، کاغذات طلب کرنے پر سوار کاغذات پیش نہ کر سکا۔
ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا موٹرسائیکل کا تھانہ وارث خان میں چوری کا مقدمہ درج ہے، موٹرسائیکل سوار کو بمعہ موٹرسائیکل تھانہ وارث خان کے حوالے کر دیا گیا۔