کمی کے دعوؤں کے باوجود ڈینگی کے 21نئے کیسز رپورٹ
اسلام آبادکے دیہی علاقہ سے 15،شہر سے 6مریضوں کی تصدیق
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 21نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈینگی کے پھیلا ؤمیں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے، انسدادِ ڈینگی آپریشن کے تحت 912گھروں میں سپرے اور 1,159ہاٹ سپاٹس پر فوگنگ کی گئی۔ دیہی علاقہ سے 15اور شہری ایریاز سے 6ڈینگی مریضوں کی تصدیق کی گئی جبکہ اس وقت وفاقی دارالحکومت کے مختلف ہسپتالوں میں 35مریض زیرعلاج ہیں۔