لیڈی انسپکٹر ارم خانم انٹرنیشنل ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ مقابلے کیلئے منتخب
راولپنڈی (خبرنگار) لیڈی انسپکٹر ارم خانم انٹرنیشنل ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ مقابلے کیلئے منتخب، مقابلوں کا انعقاد کولمبو سری لنکا میں ہو گا۔
جس کیلئے لیڈی انسپکٹر 23نومبر 2025کو روانہ ہونگی۔ سی پی او نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ارم خانم کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔ سی پی او نے کہا کہ پولیس افسران کو کھیلوں کے مواقع فراہم کر کے انکی صلاحیتوں کو سامنے لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔