راولپنڈی، سموگ اور ماحولیاتی جرائم پر 2ہزار 388مقدمات

راولپنڈی، سموگ اور ماحولیاتی جرائم پر 2ہزار 388مقدمات

راولپنڈی (اے پی پی)پنجاب پولیس نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر میں فضائی آلودگی، سموگ اور ماحولیاتی جرائم کے خلاف کارروائیوں میں رواں سال اب تک 2 ہزار 388 مقدمات درج، 2 ہزار 106 قانون شکن گرفتار اور 23 کروڑ 8 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سمیت صوبے بھر میں فصلوں کی باقیات جلانے ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، اینٹوں کے بھٹوں اور صنعتی سرگرمیوں میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے نتیجے میں 26 مقدمات درج، متعدد افراد گرفتار، 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانے اور درجنوں وارننگز جاری کی گئیں۔ راولپنڈی پولیس سمیت تمام اضلاع میں انسدادِ سموگ اقدامات میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں