گوجر خان ،سود خوروں کے ہاتھوں جان دینے والی خاتون کے شوہر نے بھی خودکشی کر لی
راولپنڈی ( خبر نگار)گوجرخان کے علاقہ میں سود خوروں کے ہاتھوں جان دینے والی خاتون کے شوہر نے بھی خودکشی کر لی، سی پی او کا نوٹس،ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی۔
ایس پی صدر انعم شیر موقع پر پہنچ گئیں، چند روز قبل مذکورہ شخص کی اہلیہ کی وفات پر مقدمہ درج کر کے تین افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، تینوں گرفتار افراد 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس حراست میں ہیں ۔